چین کے گلوبل ٹائمز اخبار کے مطابق، مائو ننگ نے درپیش جمعے کو چين، روس اور ایران کے نمائندوں کی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ چین، تعلقات میں فروغ اور مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات سازگار بنانا چاہتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق خودداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافے اور ان کے بقول محاذآرائی اور جنگ سے پرہیز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ اعتماد کی فضا کو مستحکم اور مذاکرات کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہے گا۔
یاد رہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، اس معاہدے پر مکمل طور پر عملدرامد کیا ہے تاہم مغربی ممالک نے اس دوران اپنی کسی بھی ذمہ داری پر عمل نہیں کیا۔
آپ کا تبصرہ